Google Maps/Google Earth کی اضافی سروس کی شرائط

آخری بار ترمیم کیے جانے کی تاریخ: جولائی 2022

‏Google Maps/Google Earth کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو (1) Google کی سروس شرائط، اور (2) Google Maps/Google Earth کی ان اضافی سروس کی شرائط ("Maps/Earth کی اضافی شرائط") کو قبول کرنا ہو گا۔ Maps/Earth کی اضافی شرائط بذریعہ Google Maps/Google Earth اور Google Maps/Google Earth APIs کیلئے قانونی نوٹسز کے حوالہ کے شامل ہیں۔

براہ کرم ان دستاویزات میں سے ہر ایک کو غور سے پڑھیں۔ مجموعی طور پر ان دستاویزات کو "شرائط" کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہماری سروسز استعمال کرتے وقت آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں اور ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔

اگر آپ اپنی کاروباری پروفائل کا نظم کرنے کے لیے Google Maps میں صرف مرچنٹ کی خصوصیات استعمال کرتے ہیں تو https://support.google.com/business/answer/9292476 پر موجود Google کاروباری پروفائل کی شرائط اس استعمال پر لاگو ہوتی ہیں۔

اگرچہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، لیکن ہم تاکید کرتے ہیں کہ آپ ہماری رازداری کی پالیسی پڑھیں تاکہ آپ بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ آپ کیسے اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ، منظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

  1. لائسنس۔ جب تک آپ ان شرائط پر عمل کرتے ہیں، Google کی سروس کی شرائط آپ کو Google Maps/Google Earth استعمال کرنے کا لائسنس دیتی ہے، بشمول وہ خصوصیات جو آپ کو درجہ ذیل کرنے کی اجازت دیتی ہیں:

    1. نقشوں کو دیکھنا اور ان کی تشریح کرنا؛

    2. KML فائلیں اور نقشے کی پرتیں بنانا؛ اور

    3. ویڈیو میں اور پرنٹ میں، آن لائن مناسب انتساب کے ساتھ مواد کو عوامی طور پر ڈسپلے کرنا۔

    ان مخصوص چیزوں سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے جن کی آپ کو Google Maps/Google Earth کے ساتھ کرنے کی اجازت ہے، براہ کرم Google Maps, Google Earth اور Street View استعمال کرنے کی اجازتوں کا صفحہ دیکھیں۔

  2. ممنوعہ مواد۔ اس سیکشن 2 کے ساتھ آپ کی تعمیل Google Maps/Google Earth کا استعمال کرنے کے لیے آپ کے لائسنس کی شرط ہے۔ Google Maps/Google Earth استعمال کرتے وقت، آپ درجہ ذیل کام نہیں کر سکتے (یا اپنی جانب سے کارروائی کرنے والوں کو یہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے):

    1. Google Maps/Google Earth کا کوئی بھی حصہ دوبارہ تقسیم یا فروخت نہیں کر سکتے، نہ ہی Google Maps/Google Earth پر مبنی نیا پروڈکٹ یا سروس بنا سکتے ہیں (مگر یہ کہ Google Maps/Google Earth APIs کا استعمال آپ سروس کی شرائط کے مطابق کرتے ہوں)؛

    2. مواد کاپی نہیں کر سکتے (مگر یہ کہ آپ کو بصورت دیگر Google Maps, Google Earth اور Street View استعمال کرنے کی اجازتوں کے صفحہ کے استعمال یا قابل اطلاق املاکِ دانش کے قانون بشمول "منصفانہ استعمال" کے ذریعے ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہو)؛

    3. مواد بڑے پیمانے پر ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے یا بلک میں اس کے فیڈز نہیں بنا سکتے (یا کسی کو ایسا کرنے نہیں دے سکتے)؛

    4. کسی ایسی سروس میں استعمال کرنے کیلئے جو Google Maps/Google Earth کا بدل ہو یا بہت حد تک اس سے ملتی جلتی سروس ہو، نقشہ سازی سے متعلق دیگر ڈیٹا سیٹ (بشمول نقشہ سازی یا نیویگیشن ڈیٹا سیٹ، کاروباری فہرستوں کا ڈیٹا بیس، میلنگ لسٹ یا ٹیلی مارکیٹنگ کی فہرست) بنانے یا اس میں اضافہ کرنے کیلئے Google Maps/Google Earth کو استعمال نہیں کر سکتے؛ یا

    5. ریئل ٹائم نیویگیشن یا خود کار گاڑی کے کنٹرول کیلئے یا اس کے سلسلے میں، دوسرے لوگوں کے پروڈکٹس یا سروسز کے ساتھ Google Maps/Google Earth کا کوئی حصہ استعمال نہیں کر سکتے، سوائے Google کی فراہم کردہ کسی مخصوص خصوصیت، جیسے Android Auto کے ذریعے۔

  3. حقیقی حالات؛ نقصان کی ذمہ داری قبول کرنا۔ Google Maps/Google Earth کے نقشے کا ڈیٹا، ٹریفک، ڈائریکشنز اور دیگر مواد استعمال کرتے وقت ممکن ہے آپ کو یہ پتہ چلے کہ اصل حالات نقشے کے نتائج اور مواد سے مختلف ہیں، لہذا اپنی آزادانہ قوت فیصلہ کا استعمال کریں اور خود اپنی ذمہ داری پر Google Maps/Google Earth استعمال کریں۔ اپنے برتاؤ اور اس کے نتائج کیلئے ہمہ وقت آپ ذمہ دار ہیں۔

  4. ‏Google Maps/Google Earth میں آپ کا مواد۔ آپ Google Maps/Google Earth کے ذریعے جو مواد اپ لوڈ کرتے، جمع کراتے، اسٹور کرتے، بھیجتے یا وصول کرتے ہیں وہ Google کی سروس کی شرائط، بشمول ”آپ کا مواد استعمال کرنے کے لیے اجازت“ کے عنوان والے سیکشن میں درج لائسنس کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر آپ فرانس کے رہائشی ہیں تو ‏Google تلاش کی سروس کی اضافی شرائط ایسے مواد پر لاگو ہوتی ہیں جو Google تلاش پر عوامی طور پر دستیاب ہے۔ تاہم، جو مواد خاص طور پر آپ کے آلہ پر رہتا ہے (جیسے کہ مقامی طور پر اسٹور کردہ KML فائل) وہ Google پر اپ لوڈ یا جمع نہیں ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس لائسنس کے ساتھ مشروط نہیں ہے۔

  5. حکومتی صارفین۔ اگر آپ کسی حکومتی ادارہ کی طرف سے Google Maps/Google Earth استعمال کر رہے ہیں تو درجہ ذیل شرائط کا اطلاق ہوگا:

    1. فیصلہ کن قانون۔

      1. امریکہ اور یوروپی یونین کے شہر یا ریاست کے حکومتی اداروں کے لیے، فیصلہ کن قانون اور مقام سے متعلق Google کی سروس کی شرائط کا سیکشن لاگو نہیں ہوگا۔

      2. امریکی وفاقی حکومتی اداروں کے لیے، فیصلہ کن قانون اور مقام سے متعلق Google کی سروس کی شرائط کے سیکشن کی جگہ پر درجہ ذیل کا اطلاق ہوگا:

        “ان شرائط کا اطلاق اور ان کی ترجمانی اور نفاذ قوانین کے تصادم کے حوالہ کے بغیر امریکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔ کلی طور پر وفاقی قانون کے ذریعہ اجازت یافتہ حد تک: (الف) قابل اطلاق وفاقی قانون کی غیر موجودگی میں ریاست کیلیفورنیا کے قوانین (قوانین کے اصولوں سے کیلیفورنیا کے اختلاف کو چھوڑ کر) لاگو ہوں گے؛ اور (ب) ان شرائط یا Google Maps/Google Earth سے یا ان کے تعلق سے پیدا شدہ کسی بھی تنازعہ پر قانونی چارہ جوئی کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا کی وفاقی عدالتوں میں ہوگی اور فریقین ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار سے راضی ہیں۔”

    2. امریکی حکومت کے پابند کردہ حقوق۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وفاقی حکومت کے ذریعے یا اس کیلئے Google Maps/Google Earth تک تمام تر رسائی یا اس کا استعمال Google Maps/Google Earth قانونی اطلاعات میں درج کردہ "امریکی حکومت کے پابند کردہ حقوق" والے سیکشن کے ساتھ مشروط ہے۔